حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند آکولہ نے کیا سوق الفلاح کا کامیاب انعقاد

0
Post Ad

اکولہ: (نامہ نگار) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند آکولہ نے خواتین میں تجارت کے مزاج کو فروغ دینے کے لیے 11 فروری بروز اتوار صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک مسجد الفلاح کے سامنے ایک روزہ سوق الفلاح ( اسلامی بازار) کا اہتمام کیا اس بازار میں خواتین نے خواتین کے لیے محفوظ ، اسلامی اقدار مبنی تجارت کے جذبہ کی آبیاری کی ۔ سوق الفلاح کا افتتاح محترمہ اسماء فردوس صاحبہ (شہر ناظمہ ) کی تلاوت و افتتاحی گفتگو سے ہوا ۔تقریباً 30 اسٹالس کے ذریعے خواتین نے کپڑوں ، بچوں کے کھیل کود کے سامان ، کتابوں اور کھانے کے دکانیں لگائی اور انتہائی واجبی داموں میں چیزوں کو فروخت کیا ۔ نمازوں کے اوقات میں دکانوں کو بند کردیا گیا ۔ اور پھر نماز بعد دکانیں دوبارہ کھول دی گئی ۔ تقریباً 3000 ہزار خواتین نے اس بازار سے استفادہ کیا ۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند آکولہ ہر سال اس طرح کے بازار (سوق الفلاح) کا انعقاد کرتی ہے تاکہ خواتین میں خوداعتمادی پروان چڑھے، ان کی حوصلہ افزائی ہو، اور انہیں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پاکیزہ پلیٹ فارم پر تجارت کے مواقع ملے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!