مخلص احباب کا حلقہ سکڑ گیا: حکیم اے ایم ربانی

0
Post Ad

گلبرگہ 28مئی : بیدر کے سماجی خادم حکیم اے ایم ربانی نے ڈاکٹر خالد سعید کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر خالد سعیدہمارے بڑے مخلص احباب میں شامل تھے، ان کے انتقال سے مخلصین کا حلقہ سکڑ گیا ہے۔ حکیم ربانی صاحب نے جناب حامد اکمل ایڈیٹر روزنامہ ایقان ایکسپریس سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل رات جیسے ہی خالد صاحب کے انتقال کی خبر ملی گلبرگہ میں الحاج قمرالاسلام، محمود احمد، خالد سعید، خمار قریشی، حکیم شاکر، حامد اکمل کے حلقہ کی یادیں تازہ ہوگئی، اب یہ حلقہ سکڑ گیا۔ کیسے کیسے مخلص با صلاحیت لوگ اس میں شامل تھے جو دوستوں پر جان لٹاتے تھے۔ خالد سعید عالم او رعلم دوست شخصیت کے حامل تھے۔ انھوں نے سینکڑوں تشنگانِ علم کی پیاس بجھائی۔ ریسرچ اسکالروں کی تحقیقی گھتیاں سلجھائیں، فروغ علم کے لئے کوشاں رہے۔ حق مغفرت کرے۔ آمین۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!