بیدرڈی وائی ایس پی کی حیثیت سے مسٹر ستیش نے اپنے عہدے کاجائزہ لیا

0
Post Ad

بیدر۔ 4جون (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر ذیلی شعبہ محکمہ پولیس کے ڈی وائی ایس پی کے ایم ستیش نے جمعرات کو اپنے عہدہ کاجائزہ حاصل کرلیاہے۔ بنگلور دیہی ضلع کے خفیہ محکمہ میں خدمات انجام دینے والے مسٹر ستیش کاتبادلہ حکومت نے بیدر کے لئے کیاہے۔ موصوف نے چنچولی تبادلہ کئے گئے ڈی وائی ایس پی بسویشور ہیرا سے اپناچارج لیا۔کے ایم ستیش 1999میں پی ایس آئی کی حیثیت سے محکمہ پولیس نے ملازمت شروع کی تھی۔ بسواکلیان تعلقہ کے منٹھال پولیس اسٹیشن میں پی ایس آئی (قانونی انتظامیہ) کے عہدے پر پروبیشنری حیثیت سے دوسال اپنے فرائض انجام دئے تھے۔ 2007کو انھوں نے سی پی آئی کے عہدے پرترقی کی۔اور2019کو ڈی وائی ایس پی بنائے گئے۔ جس وقت سی پی آئی تھے تب بیدرکے مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں انھوں نے دوسال فرائض انجام دئے تھے۔ پی ایس آئی اور سی پی آئی کی حیثیت سے دودفعہ بیدر ضلع میں اپنی ڈیوٹی نبھائی۔ اب تیسری دفعہ وہ ڈی وائی ایس پی کی حیثیت سے ضلع میں خدمات انجام دینے کیلئے انھوں نے اپنے عہدے کاجائزہ حاصل کرلیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!