غزل

میرؔبیدری، بیدر۔ کرناٹک۔ موبائل:9141815923

0
Post Ad

سارا عالم اُٹھا، اُٹھیں گے جناب
تھوڑا آرام بھی کریں گے جناب

روح تک لوگ کس طرح پہنچیں
جسم صندل سا ہے جلیں گے جناب

مسکراکر کِیا تھا استفسار
دِل کی بستی میں کیا بسیں گے جناب

سردی لیکن مزاج پوچھتی ہے
تھوڑی تاخیر سے چلیں گے جناب

کیاقباحت بھی ہوسکے گی بھلا؟
موت گر آئی تو مریں گے جناب

روک کر ہم کو کیادکھائیں گے
صبح دس تک وہاں رہیں گے جناب

ساری دنیا کی سیر ممکن ہے
ہو اجازت ہمیں، چلیں گے جناب

میرؔکاانتخاب کوئی نہیں
مل گیا کوئی تو ملیں گے جناب

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!