بھالکی میں رکن اسمبلی ایشور کھنڈرے نے2000 راشن کٹ تقسیم کئے

0
Post Ad

 بیدر۔ 2جون (محمدیوسف رحیم بیدری) کے پی سی سی کارگذار صدر اور رکن اسمبلی بھالکی ایشور کھنڈرے نے آج 2جون کو لاک ڈاؤن کے پیش نظر ضرورت مندخاندانوں میں راشن کٹ مفت تقسیم کئے۔ تفصیلات کے بموجب بھالکی مستقر پر واقع امرتھیٹر کے احاطہ میں رکن اسمبلی ایشور کھنڈرے کے فرزند ساگر کھنڈرے کے ہاتھوں راشن کٹ کی مفت تقسیم عمل میں آئی۔ وارڈ نمبر 1سے لے کروارڈ نمبر21تک راشن کٹ دئے جاچکے ہیں۔ ان کٹس میں آٹاپانچ کیلو، شکر ایک کیلو، دال ایک کیلو، رواایک کیلو، میٹھاتیل ایک کیلو، مرچ اور مصالحہ اس طرح جملہ 8اشیاء شامل ہیں۔ گذشتہ تین دن سے بھالکی میں راشن کی یہ تقسیم جاری وساری ہے۔جس سے استفادہ کرنے والوں میں برقع پوش خواتین کی بھی بڑی تعدادشامل ہے۔ اس موقع پر سماج کے دیگر افراد نے ساگر کھنڈرے کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے ان کے کام کو سراہا اور ان کا ان کے والدایشور کھنڈرے کا شکریہ اداکیا۔ اس بات کی اطلاع جناب عظیم بادشاہ بھالکی نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!