بچوں میں کورونا وائرس کا انفیکشن کاامکان، تیسری لہر سے مقابلہ کی تیاری کے لئے ڈپٹی کمشنر کاہنگامی اجلاس

0
Post Ad

بیدر۔ 2جون (محمدیوسف رحیم بیدری)ڈپٹی کمشنر رامچندرن۔آر نے پڑوسی ریاستوں میں کوویڈ انفیکشن کی اطلاعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کے لئے یکم جون کو ضلع صحت اور خاندانی بہبود کے عہدیداروں کے ساتھ ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت دو گھنٹے سے زیادہ عرصہ تک جاری رہنے والے ڈپٹی کمشنر آفس کے ویڈیو کانفرنس ہال میں، ضلع رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں خاص طور پر بریمس اسپتال کے شعبہ اطفال،سربراہان، اور ماہر امراض اطفال سے مشاورت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہمسایہ ریاست مہاراشٹر میں کوویڈسے متاثرہ اور مشتبہ کچھ بچے اسپتال میں داخل ہورہے ہیں۔ بیدر ضلع ریاست مہاراشٹرا کے ساتھ ملحق ہونے کی وجہ سے بہت احتیاط برتنی ہوگی۔کوویڈ کی دوسری لہر اختتام کے قریب ہے۔ بیدر ضلع میں اس وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پالیا گیا ہے۔ تیسری لہر میں کورونا وائرس بچوں میں پھیل سکتاہے، اس سے مقابلے کی تیاری ابھی کرنی چاہئے۔اگر ضلع میں بچوں میں کوویڈ انفیکشن پھیل رہا ہو تو،فوری علاج کا بندوبست کرنا چاہئے۔ اس مقصد کے لئے، بیدرمیڈیکل سائنسز انسٹی ٹیوٹ(بریمس) کے نئے ٹیچنگ اسپتال اور 100 بستروں پر مشتمل ماں اور بچہ سرکاری اسپتال میں 50-50 بیڈ علیحدہ رکھے جائیں گے۔ آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کے ساتھ بستر تیار کرنے کی انھوں نے ہدایت دی۔ 1 ماہ تا 10 سالہ بچوں میں کورونا وائرس کے معاملے میں، متعلقہ اسپتالوں میں بچوں کے علاج کے لئے 50بستروں میں سے ہر ایک میں 20 آئی سی یو بیڈ ہونے چاہئیں۔ 10 نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے بستر ہوں۔ اور 20 آکسیجن بستروں کوتیار رکھاجائے۔ضلعی عہدیداروں کے سامنے تجویز رکھی گئی کہ 10 سال سے زیادہ عمر کے بچوں میں کم شدید بیماری کا علاج علیحدہ سے کیاجائے۔ ضلعی مشیر نے مشورہ دیا کہمناسب سہولت کے لئے ماہر معالجین کو فوری،اور باقاعدہ تربیت فراہم کریں۔ اس کے علاوہ، اطفال کے ماہرین کو بھی تیار رکھناہوگا۔ ضلع صحت اور خاندانی بہبود کے افسر ڈاکٹر وی جی ریڈی نے اجلاس کو بتایا کہ ماہرین نے اس سے قبل تعلقہ حکام سے کورونا وائرس کے انفیکشن کے امکانات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔ بچوں کو دوسرے ڈاکٹروں کے ذریعہ علاج کرایا جاسکتا ہے اگر ان کو کوروناکامرض لاحق ہو تاہم ڈاکٹر ریڈی نے بتایا کہ بریمس اسپتال میں اطفال کے ماہرین ہیں اور 100 بستروں والے ماں اور بچہ سرکاری اسپتال میں بھی ماہرین موجودہیں۔ ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹو آفیسر زہرا نسیم، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر رُدریش گاڑی، اسسٹنٹ کمشنر گریما پنوار، بھونیش پاٹل، ڈی ایس او ڈاکٹر کرشنا ریڈی، آر سی ایچ آفیسر ڈاکٹر راج شیکھرہ، ماہر اطفال ڈاکٹر شانتلا کوجلگی، شعبہ اطفال شعبہ کی سربراہ امادیشمکھ اور دیگر موجود تھے۔اس بات کی اطلاع اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ بیدر نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!