سرقہ کئے گئے ٹینکر کا پتہ چلا، ایک شخص گرفتار

0
Post Ad

بیدر۔ 10جون (محمدیوسف رحیم بیدری)سرقہ ہوچکے پانی کے ٹینکر کا پتہ چلانے میں بسواکلیان شہر کی پولیس ٹیم نے کامیابی حاصل کرلی اور ملزم کو بھی گرفتار کیاگیا۔ جس کی شناخت بسواکلیان کے تری پورانت میں واقع بُن کر کالونی کے رہائشی قطب الدین کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ 2جون کو سستاپور بنگلہ کے پاس واقع آٹونگر میں ریپیرنگ کے لئے ٹینکر لایاگیا تھا جو چوری ہوگیا۔ ٹینکر کے مالک انیل رگٹے نے 8جون کو شہر کے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ سرکل جے ایس نیامے گوڈا کی رہنمائی اور پی ایس آئی گروپاٹل کی قیادت میں پولیس اسٹاف کی ٹیم نے گلبرگہ میں ٹینکر کاپتہ چلایااور ٹینکر کے ساتھ اس کے سارق کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ اس سرقہ میں ساتھ دینے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!