جسم تو تھک جاتا ہے مگر عزم نہیں تھکتا

عبدالکریم بڑگن الكل

0
Post Ad
کچھ شخصیتں ایسی ہوتی ہیں جن کو بھلایا نہیں جا سکتا ۔ اُن کی یادیں اور باتیں گہر سے کم نہیں ہوتیں ۔ جن کے ساتھ سفر کرنا ، بات چیت کرنا ، ان کے معاملات کو دیکھنا ، ان کا انداز تخاطب و گفتگو سننا ، ایک سعادت کی بات ہے
بعض لوگ دور سے اچھے لگتے ہیں لیکن قریب سے دیکھنے یا پرکھنے پر ان کی رائے متاثر ہو سکتی ہے ۔ لیکن کچھ ایسی شخصیات ہوتی ہیں جن کی قربت دلوں کو موہ لیتی ہے انسان نقد دل ہار جاتا ہے وہ اپنا نقش چھوڑ جاتے ہیں ۔ جنہیں باربار ملنے کو جی چاہتا ہے ، ان کی بے لوثی ، ان كى خدا ترسی ، ان کا تقوی دلوں میں گھر کرجاتا ہے۔ وہ معاملات کے بڑے کھرے ہوتے ہیں ، ان کی گفتگو بڑی شرین اور ان کی ادا دلفریب ہوتی ہے۔ ہیں وہ لوگ ہیں جنہیں دیکھنے سے خدایاد آتا ہے۔
ہو بہو ایسی ہی شخصیت مولانا محمد سراج الحسن رحمته اللہ کی تھی۔ مولانا سے میرا تعارف وتعلق طالب علمی کے زمانہ Oct1977 سے رہا ۔ تعلق ایسا رہا کہ مولانا کی وفات تک برقرار رہا یہ تعلق رسمی نہیں تھا اسميں گرمی محبت تھی ، خلوص تھا ، ہمت افزائی تھی۔ رہنمائی تھی۔
مسلسل ملاقاتیں وسفر سے یه بنده محروم نہیں رہا۔ مولانا دودو مہینوں کا پروگرام بناتے سـنمارگہ میں مولاناکے پروگرام شائع ہوتے وقت فرصت نکال کر مولانا کوخط لکھتا تو مولانا اسی لمحہ جواب دیتے کہ فلاں تاریخ کو فلاں وقت آپ کو فلاں جگہ آنا ہے تو بخوشی میں رخت سفر باندھ لیتا اور مولانا کی صحبت میں حاضر رہتا اور ہمارا سفر شروع ہوتا ۔ مولانا کی دلچسپی کا مضمون تاریخ تھا۔ تاریخ کے واقعات مولانا کی نوک زبان پر ہوتے ۔ ِ مولانا کی بادداشتی قوت غضب کی تھی ۔ ہندوستان کے تحریکی افراد کے علاوه غیر جماعتی شخصیات کے نام اُن کے مقام کے ساتھ جانتے ۔ بلگام کا دوره تھا ۔ رفقاء کی نشست ، خطاب عام ، اور
 پر س کانفرنس کے علاوہ انفرادی ملاقاتوں کا پروگرام طے تھا۔ دن بھر کی مصروفیت کے بعد جب قیام گاه پہنچے تو مولانا نے تذکرہ کیا که آج کافی تھکاوٹ محسوس ہوئی ھے ۔ چونکہ مولانا سے بڑی بے تکلفی تھی تو میں نے کہا کہ مولانا ! آپ نے تو تقریر میں کہا تھا کہ ہمیں رکے بغیر ، جھکے بغیر  اور تھکے بغیر اقامت دین کا کام کرنی چاہے لیکن آپ تو آج تھکے جانے کا اظہار کر رہے ہیں ۔ مولانا بڑے حاضر جواب تھے ، دوسرے ہی لمحے مولانا نے کہا کہ عبدالکریم بڑگن صاحب
*جسم تو تھک جاتا ہے مگر عزم نہیں تھکتا*
Part – 1
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!