افسانچہ ہرنی کی قلانچیں

محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر۔ کرناٹک موبائل: 9141815923

0
Post Ad

ہرنی قلانچیں بھرنے کے لئے پوری طرح تیارکھڑی تھی۔اوراپنے کان کھڑا کرکے چاروں طرف دیکھ رہی تھی۔اتناہی نہیں اپنے خوبصورت اور دلکش ودلنواز چہرے کو ادھر اُدھرتیزی سے گھمانا بھی شروع کردیاتھا کیونکہ وہ اچانک ہی سامنے آکھڑا تھا۔

ہرنی کے ارادے ہرن سمجھ چکاتھا۔اس کا اندازہ تھاکہ مسافر جانے کے لئے کھڑ اہوتو تعلق وتولید کاسلسلہ کہاں سے قائم رہ سکے گا؟

اس سے پہلے کے ہرنی خلع کامطالبہ کرتی، خود آگے بڑھ کر ہرن نے طلاق دے دی۔ اورخود روتے ہوئے اپنے حصہ کے جنگل میں بھاگ کھڑا ہوالیکن اسے لگ رہاتھاجیسے ساراجنگل رورہاہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!