لائک و کمینٹس

حُسین قُریشی بلڈانہ مہاراشٹر

0
Post Ad

شہر کے جلسے میں جمیل صاحب سے سلام و خیریت کے بعد، حمید بھائی نے ہاتھ آگے بڑھایا اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا۔” آپ کی تحریریں سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے مقبول ہوتی ہیں۔ کل ہی آپ کی نئی تصنیف ‘ہمت افزائی سے خوداعتمادی’ کے منظر عام پر آنے کی پوسٹ تھی۔ اسے دیکھکر دل باغ باغ ہوگیا۔ میری طرف سے دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔”

“ہاں بھائی!!!۔۔۔ تم صحیح کہتے ہو۔ انکی ادبی تحریریں عمدہ ہوتی ہے۔ انھوں نے بہت کم عرصے میں اپنا مقام بنایا ہے۔” جاوید نے کہا۔

جمیل صاحب نے ہلکا سا سر جھکا کر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔ ” بھائی، آپ بھی کبھی لائک یا کمینٹس کردیا کریں۔”

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!