افسانچہ جمعہ کو جلیبی

محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر۔ کرناٹک موبائل:9141815923

0
Post Ad

”آج جمعہ ہے، اسلئے ہمارے ہاں جلیبی کھائی جاتی ہے“ ساجد خان نے کہا۔ ”مٹھائی کی دوکان پر تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی“

”اس طرح تو ہفتہ کو حلوہ کھانا پڑے گا“ رسول احمد نے کہااور پوچھا”کیا تم ایساکرتے ہو؟“

”نہیں یار، لیکن ہم ان ہی چیزوں سے بندھے ہوئے ہیں“ ساجد نے کچھ تاسف کااظہار کرتے ہوئے کہااور پھر ایک مزے کی بات رسول احمد کو بتائی کہ”جمعہ کو ہم لوگ اپنے اپنے گھروں میں تہاری بناکرکھاتے ہیں“

جانے کیوں رسول احمد نے تہاری کی بات پر کھلے دل کامظاہرہ کیا اور اس پکوان کو پسند کرتے ہوئے دریافت کیا ”کیا کسی پڑوسی کے ہاں تہاری بھیجتے بھی ہو؟“

ساجد خان نے کہا”کیا ضرورت ہے، سبھی کے گھروں میں جمعہ کو تہاری بنتی ہی ہے تو پھر بھیجنا ویجنا کیا معنی؟“

رسول احمد نے کہا”دعوت دینا اور دعوت قبول کرناسماجی ذمہ داری ہے۔ کھانا تو سبھی کے گھر میں ہوتاہے لیکن پھر بھی ایک دوسرے تک کھانا پہنچانا انسانی تہذیب ہے اور جو انسانی تہذیب سے کورا ہوگا وہ سب کچھ ہوسکتاہے،انسان نہیں ہوسکتا“

ساجد خان نے کچھ نہیں کہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!